ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاسن کے بیلور کے قریب بس اور کار کی بھیانک ٹکر؛ پانچ لوگوں کی موت

ہاسن کے بیلور کے قریب بس اور کار کی بھیانک ٹکر؛ پانچ لوگوں کی موت

Tue, 22 Mar 2022 18:48:02    S.O. News Service

ہاسن 22 مارچ (ایس او نیوز) ضلع ہاسن کے بیلور کے قریب ایک سرکاری بس اور آلٹو کار کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں کار پر سوار پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ منگل کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق    حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بیلور کے ودیا وکاس کالج کے پی یو سی کے  طلبہ کالج کے کلاسس  اٹینڈ کر کے فارغ ہونے کے بعد  کار پر سوار ہاسن جانے کے لئے نکلے تھے کہ  بنگلور سے ہاسن ہوتے ہوئے چکمنگلور کے لئے  جانے والی سرکاری بس سے  آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ کار کے پرخچے اُڑنے کے ساتھ ساتھ بس کے اگلے حصے کے بھی پرخچے اُڑ گئے جبکہ کار پر سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، البتہ پانچواں نوجوان اسپتال لے  جانے کے دوران راستے میں دم  توڑ دیا۔

مرنے والوں کی شناخت محمد حسن (20)،  محمد جیلانی (19)، اکمل خان (19)،  محمد کیف (20) اور ریحان (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے میں بس پر سوار کئی مسافروں کو بھی چوٹ لگی ہے۔

بیلور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: